Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ نے ویلنشیا کو 0-3 سے ہرادیا

اپ ڈیٹ 19 جون 2020 12:49pm

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے ویلنشیا کو تین صفرسے ہرادیا، فرنچ اسٹرائیکر کریم بینزیما نے دو گول اسکور کئے۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کی شاندار پرفارمنس، ویلنشیا کو تین صفرسے پچھاڑ دیا۔ ریال نے 61 ویں منٹ میں بینزیما کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ اسنسیو نے گیند کو جال میں ڈال کر ریال کی برتری دوگنی کردی۔

بینزیما نے کھیل ختم ہونے سے چارمنٹ قبل شاندار انداز میں دوسرا گول کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔

کریم بینزیما 239 گول کے ساتھ ریال میڈرڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے پانچویں پلیئر بن گئے، کرسٹیانو رونالڈو 450 گول کے ساتھ لیڈنگ اسکور رہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بارسلونا کا 64 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔